کوئٹہ: پاکستان کے سلطان گولڈن نے 2022 میں قائم ہونے والا تیز ترین ریورس کار ڈرائیوں کا عالمی ریکارڈ توڑدیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سلطان گولڈن نے تیزترین ریورس ڈرائیو میں ایک میل کا فاصلہ محض 57 سیکنڈ میں طے کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا، تیزترین ریورس ڈرائیو کار کا ریکارڈ امریکی اسٹنٹ مین نے 2022 میں قائم کیا تھا۔
ریکارڈ توڑنے پر شائقین کی جانب سے سلطان محمد گولڈن کو بھرپور داد دی گئی، ایونٹ میں گورنر بلوچستان جعفرمند وخیل اور وزیراعلیٰ سرفرازبگٹی نے بھی شرکت کی۔
ایونٹ میں سول وعسکری حکام کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں شہری بھی شریک ہوئے، میگا ایونٹ کو دیکھنے کےلئے مختلف ممالک کے مبصرین بھی موقع پر موجود تھے۔
دریں اثنا وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نے ایونٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلطان گولڈن کو عالمی رکارڈ توڑنے پر مبارک پیش کرتا ہوں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ سلطان گولڈن نے پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کیا ہے، سلطان گولڈن کے لئے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کرتا ہوں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


