تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

برونائی کے سلطان کا ’گولڈن جوبلی‘ جشنِ تاج پوشی

بندر سری: دنیا کے تیسرے امیر ترین مسلم ملک برونائی کے سلطان کی تخت نشینی کے پچاس سال مکمل ہونے کا جشن منایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محض اکیس سال کی عمر میں نشین ہونے والے برونائی کے سلطان حسن البولکیا اپنی تاج پوشی کے پچاس سال مکمل ہونے کا جشن منارہے ہیں ‘ یہ جشن دو ہفتے تک جاری رہے گا۔

سلطان حسن البولکیا کو طویل ترین عرصے تک منصبِ حکمرانی پر فائز رہنے والے دنیاکے دوسرے حکمران کا اعزاز حاصل ہے‘ پہلے نمبر پر برطانوی ملکہ الزبتھ فائز ہیں۔

برونائی کے موجودہ سلطان کا خاندان گزشتہ چھ سو برس سے یہاں حاکم ہے اور اور وہ حکمران خاندان کے انتیسویں چشم و چراغ ہیں ۔سلطان حسن کے دور میں برونائی نے تاجِ برطانیہ سے مکمل طور پر آزادی حاصل کی جس کے سبب رعایا میں انہیں انتہائی اہم مقام حاصل ہے۔

برطانوی ملکہ کے انتقال کی تیاری مکمل*

سلطان کی تاج پوشی کی پچاسویں سالگرہ کےموقع پر دارالحکومت میں ایک شاندار جلوس نکالا گیا جس میں سلطان اپنے سنہری رتھ پر بیٹھ کر محل سے نکلے تو ان کے پیچھے شاہی بینڈ اور اطراف میں ان کے چاہنے والے عوام کا جمِ غفیر تھا۔

سلطان کی عوام میں آمد کے موقع پر عوام نے ان پر پھول برسائے اور فوج کی جانب سے انہیں اکیس توپوں کی سلامی دی گئی ۔ گولڈن جوبلی جشن کے موقع شاہی محل میں عظیم الشان تقریب کا اہتمام کیاگیا ہے‘ جس میں برطانوی شہزادہ ایڈورڈ ( دی ارل) اور سوفی ( کاونٹس آف ویسکس) بھی شریک ہیں۔ تاج پوشی کا یہ عظیم الشان جشن د وہفتے تک جاری رہے گا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -