تازہ ترین

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

عمان کے سلطان پہلے سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

ریاض : عمان کے حاکم وقت سلطان ہیثم بن طارق سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، حجاز کی سرزمین پر قدم رکھتے ہی فرمانروائے عمان کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق خلیجی ریاست عمان کے فرمانروا سلطان ہیثم بن طارق سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے جہاں ولی عہد محمد بن سلمان نے حاکم سلطان کا شاندار استقبال کیا۔

سلطان ہیثم بن طارق کے سعودی عرب پہنچتے ہی سعودی فضائیہ نے عمانی پرچم کے رنگ فضا میں بکھیرے اور عمانی وفد کے ایئرپورٹ پر اترتے ہی انہیں 21 توپوں کی سلامی دی گئی بعدازاں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سلطان ہیثم بن طارق سعودی بادشاہ شاہ سلمان کی دعوت پر وزرائے داخلہ، خارجہ اور سرمایہ کاری کے علاوہ سرکاری وفد کے ہمراہ سرکاری دورے پر پہنچے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق عمانی سلطان پہلی مرتبہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے ہیں، امید کی جارہی ہے کہ سلطان ہیثم کا یہ دورہ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اس دورے کا مقصد تعاون کو وسعت دینے اور مختلف شعبوں میں مشترکہ کام کے راستے بنانا ہے تاکہ دونوں ملکوں کے عوام کے مفاد میں تیزی سے ترقی کی جا سکے۔

Comments

- Advertisement -