تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

لاہور کو شکست دے کر ملتان فائنل میں پہنچ گیا

لاہور: پی ایس ایل 7 کے کوالیفائر میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 28 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی، شاہنواز دہانی کو تین وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں ملتان سلطانز کی جانب سے دیے گئے 164 رنز کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بناسکی۔

فخر زمان کی 63 رنز کی اننگز بھی قلندرز کو شکست سے نہ بچاسکی، عبداللہ شفیق 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، کامران غلام 20 رنز بناسکے۔

محمد حفیظ بغیر کوئی رن بنائے خوشدل شاہ کا نشانہ بنے، ہیری بروک 13 رنز بنا کر شاہنواز دہانی کو وکٹ دے بیٹھے، فل سالٹ کو بھی ایک رن پر دہانی نے پویلین کی راہ دکھائی، سمت پٹیل 11 رنز بناسکے۔

سلطانز کی جانب سے شاہنواز دہانی نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ڈیوڈ ولی نے دو وکٹیں حاصل کیں، خوشدل شاہ اور آصف آفریدی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے اور قلندرز کو جیت کے لیے 164 رنز کا ہدف دیا تھا۔

رلی روسو نے 65 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کپتان محمد رضوان 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

شان مسعود کو محمد حفیظ نے دو رنز پر پویلین روانہ کیا، عامر عظمت 33 رنز بنا کر سمت پٹیل کو وکٹ دے بیٹھے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے محمد حفیظ اور سمت پٹیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر محمد رضوان الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

لاہور قلندرز کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، فواد احمد کی جگہ سمت پٹیل کو شامل کیا گیا ہے جبکہ سہیل اختر کی جگہ عبداللہ شفیق کی واپسی ہوئی ہے۔

ملتان سلطانز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے ٹم ڈیوڈ کی جگہ جانسن چارلز کو حتمی اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔

Comments

- Advertisement -