The news is by your side.

Advertisement

پریکٹس میچ، ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو کے پریکٹس میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے پریکٹس میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کی جانب سے دیا جانے والا 158 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ملتان سلطانز کی جانب سے روی بوپارہ نے 38 رنز کی اننگز کھیلی، خوشدل شاہ 24 اور روحیل نذیر 27 رنز بنا کر نمایاں رہے، برینڈین ٹیلر 23 رنز بناسکے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے عثمان خان شنواری نے دو اوورز میں 14 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں، شاہین شاہ آفریدی 3 اوورز میں 21 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اس سے قبل پہلی اننگز میں لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 157 رنز بنائے تھے، سمت پٹیل 49 اور اوپنر تمیم اقبال 37 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

فخر زمان 24 گیندوں پر 23 رنز بنا کر جنید خان کا نشانہ بنے، لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کو سہیل تنویر نے صفر پر پویلین روانہ کیا، محمد حفیظ 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے جنید خان نے دو وکٹیں حاصل کیں، سہیل تنویر ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں