پیر, جولائی 13, 2026
اشتہار

سنبل اقبال کی سیرو تفریح کی تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سنبل اقبال کی سیرو تفریح کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سنبل اقبال نے تصاویر شیئر کی جس میں انہیں کیلیفورنیا کے پیسیفک پارک میں خوشگوار موڈ میں دیکھاجاسکتا ہے۔

سنبل اقبال کو تصاویر میں پارک کے مختلف مقامات پر سیرو تفریح کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے چند گھنٹوں قبل تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

سنبل اقبال نے اس سے قبل بھی تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میں ہاری پیا‘ میں ’فروہ‘ کا منفی کردار نبھایا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں سمیع خان، حرا مانی، مائرہ خان، حمزہ سہیل، ایاز سموں ودیگر شامل تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں