پیر, اپریل 20, 2026
اشتہار

یونیورسٹی کے کوریڈورز سے گزرنا مشکل تھا، سنبل اقبال کا اہم انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان کی معروف ٹیلی ویژن اداکارہ سنبل اقبال نے کم عمری میں شوبز میں قدم رکھنے اور مقبولیت حاصل کرنے کے اپنے تجربات پر لب کشائی کی۔

نجی چینل کے پروگرام میں سنبل اقبال نے کم عمری میں شہرت حاصل کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ کم عمری میں مشہور ہونا ایک نہایت حیران کن اور غیر حقیقی تجربہ تھا۔

میں اللہ کی شکر گزار ہوں۔ شروع میں مجھے خود احساس نہیں تھا کہ میں مشہور ہو گئی ہوں اور مجھے اندازہ بھی نہیں تھا کہ مداحوں کے جوش و خروش کے لمحات کیسا محسوس ہوتے ہیں۔‘

انہوں نے بتایا کہ کالج میں داخلہ لیتے وقت لوگوں نے انہیں کردار کے نام سے پہچانا، ڈائیلاگز دہرا کر تعریف کی، جس سے یونیورسٹی کے کوریڈورز سے گزرنا مشکل ہو گیا تھا۔ اس وجہ سے انہوں نے فیصلہ کیا کہ اپنی تعلیم نجی طور پر مکمل کریں تاکہ پڑھائی کے دوران مسائل پیش نہ آئیں۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے شوبز چھوڑنے کا کبھی ارادہ نہیں کیا۔ میں اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ لوگ مجھے پہچانتے ہیں اور میرے کام کو سراہتے ہیں۔ جو بھی کام میں نے کیا، اچھا ہو یا برا، لوگوں نے اسے تسلیم کیا اور میں اس کے لیے شکر گزار ہوں۔

جمال شاہ سے علیحدگی ہوئے 30 سال ہوچکے مگر؟ فریال گوہر کا اہم انکشاف

انہوں نے کہا کہ یہ مجھے اور محنت کرنے کی تحریک دیتا ہے۔ کسی چیز کو اچانک چھوڑ دینا جس میں آپ نے اتنا وقت اور محنت صرف کی ہو، سمجھداری نہیں ہوگی۔ میرا سب کے لیے پیغام یہی ہے کہ اپنے محنت اور لگن کے کام سے کبھی پیچھے نہ ہٹیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں