اتوار, اگست 16, 2026
اشتہار

اہم خبر !‌ تعلیمی اداروں کے لیے موسم گرما کی تعطیلات کا نیا شیڈول جاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : تعلیمی اداروں کے لیے موسم گرما کی تعطیلات نیا شیڈول جاری کر دیا ، اسکول 18 جولائی سے 31 جولائی تک بند رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے مری اور کوٹلی ستیاں کے تمام تعلیمی اداروں کے لیے موسم گرما کی تعطیلات کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔

SCHOOL VACATION AND CURRICULUM UPDATES- ARY News

محکمہ تعلیم کے جاری کردہ آفیشل نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مری اور کوٹلی ستیاں کے تمام سرکاری اور نجی اسکول 18 جولائی سے 31 جولائی تک گرمیوں کی چھٹیوں کے لیے بند رہیں گے۔

پہاڑی علاقوں میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے پیشِ نظر کیے جانے والے اس فیصلے سے طلبہ اور اساتذہ دونوں کو شدید گرمی میں بڑی راحت ملے گی۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ مختصر تعطیلات ختم ہونے کے بعد تمام تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہو جائیں گی اور مری اور کوٹلی ستیاں کے اسکول یکم اگست سے باقاعدہ کھلیں گے۔

یاد رہے اس سے قبل بلوچستان کے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے صوبے کے سرد علاقوں میں واقع تمام سرکاری و نجی اسکولوں کے لیے موسم گرما کی مختصر تعطیلات کا باقاعدہ شیڈول جاری کیا تھا۔

سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ تمام اضلاع میں اسکول 18 جولائی سے 2 اگست 2026 تک بند رہیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں