تازہ ترین

پنجاب کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

وزیر تعلیم پنجاب نے رواں سال اسکولوں کے لیے گرمیوں کی سالانہ چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔

وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا ‏آغاز یکم جولائی2021 سے ہو گا، صوبے کے اسکولز یکم جولائی سے یکم اگست تک بند رہیں گے۔

ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ طلبا اور والدین سےدرخواست ہے گرمیوں کی چھٹیوں میں ایس او پیز پر ‏عملدرآمد کریں۔

اس سے قبل وفاقی نظامت تعلیمات نے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیاں صرف طلباکی ہونگی،اساتذہ کی نہیں اور وفاقی تعلیمی ادارے 18 جولائی سے یکم اگست تک بند رہیں گے۔

تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری

یاد رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 18جولائی سےیکم اگست تک گرمیوں کی چھٹیاں دینے کی تجویز دی تھی جبکہ وزیرتعلیم پنجاب 2جولائی سے 2 اگست تک چھٹیاں دینے کے لیے بضد ہے۔.

دوسری جانب سندھ حکومت نے نجی اسکولوں کو آگاہ کیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے طلباء کے نقصان کی تلافی کے لئے اس سال موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان نہیں کریں گے۔

Comments

- Advertisement -