پیر, جون 15, 2026
اشتہار

تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد کے ماڈل اسکولز، کالجز ودیگر تعلیمی اداروں میں 25 مئی سے 31 جولائی تک تعطیلات ہوں گی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی ادارے 3 اگست 2026 کو دوبارہ کھلیں گے۔

اس سے قبل محکمہ تعلیم سندھ نے کہا تھا کہ اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی، حکام نے بتایا کہ فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری اسکولوں پر ہوگا۔

یہ پڑھیں: تعلیمی اداروں میں 23 مئی سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

 محکمہ تعلیم بلوچستان نے بھی تمام تعلیمی اداروں کے لیے گرمیوں کی چھٹیوں کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ گرم علاقوں کے تمام اسکولز اور کالجز 23 مئی سے بند کر دیے جائیں گے اور یہ تعطیلات 31 جولائی تک برقرار رہیں گی۔

اعلامیے میں اسکولوں کے سربراہان کے لیے کچھ اہم ہدایات بھی جاری کرتے ہوئے تمام سربراہان کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ چھٹیوں پر جانے سے قبل اپنے دفتری ریکارڈ اور انتظامی کام مکمل کر لیں تاکہ بعد میں کوئی مسئلہ درپیش نہ ہو۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں