ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں 22 مئی سے ہوں گی یا 25 سے؟ طلبا کے لئے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں 22 مئی سے شروع ہوں گی یا 25 سے؟ اس حوالے سے طلبا کے لئے اہم خبر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں قبل از وقت شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم تعطیلات کی حتمی تاریخ کے حوالے سے طلبا اور والدین میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔

سندھ میں اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات عموماً یکم جون سے 31 جولائی تک ہوتی ہیں، لیکن اس سال عید الاضحیٰ کی متوقع تاریخوں کے باعث چھٹیاں پہلے شروع کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

پاکستان میں عیدالاضحیٰ 27 مئی 2026 کو ہونے کا امکان ہے، جبکہ حکومت ہر سال 9 ذی الحج سے عید تعطیلات کا اعلان کرتی ہے۔

اس صورتحال میں 23 اور 24 مئی کی ہفتہ وار تعطیلات کو مدنظر رکھتے ہوئے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں 22 مئی بروز جمعہ یا 25 مئی بروز پیر سے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

تاحال محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے گرمیوں کی تعطیلات کے حوالے سے کوئی باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا، تاہم جلد فیصلے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب پنجاب میں گرمیوں کی چھٹیوں کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے مطابق پنجاب بھر میں 22 مئی سے 24 اگست 2026 تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں