تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

جعلی لائسنس کے حامل پائلٹس کیخلاف کارروائی کیلیے سمری طلب

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے جعلی لائسنس و ڈگری کے حامل پائلٹس کے خلاف کارروائی کے لیے تفصیلی سمری دوبارہ طلب کر لی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ارکان نے رائے دی کہ پائلٹس کےلائسنس منسوخی سےمتعلق معاملہ پیچیدہ ہے، پائلٹس کی ڈگری کامعاملہ مس ہینڈل کیاگیا۔ لائسنس منسوخی کامعاملہ پراسس میں ڈال دیا گیا لیکن مزید حقائق دیکھناہوں گے۔

کابینہ نےپائلٹس کےخلاف کارروائی کےلیےتفصیلی سمری دوبارہ طلب کرلی، وزارت ہوابازی سےمعاملےکی تفصیلی سمری طلب کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ نے عثمان ناصر کو ایم ڈی پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ تعینات کرنےکی منظوری دے دی ہے جب کہ ایس ای سی پی آڈٹ کیلئے ہارورتھوحسین چوہدری کمپنی کی خدمات کی منظوری دی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ نے ڈرگ پرائسنگ پالیسی کےسیکشن7کوختم کرنےکی، مرغذار چڑیا گھر کا انتظامی کنٹرول وزارت ماحولیاتی تبدیلی کو دینے اور ارکان پارلیمنٹ کی ترقیاتی اسکیموں سےمتعلق قواعد میں تبدیلی کی منظوری بھی دی۔

کابینہ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملےمیں پولیس، رینجرز اور سیکیورٹی گارڈزکی بروقت کارروائی کی تعریف کرتے ہوئے شہداء کی جرات و بہادری کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Comments

- Advertisement -