تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

آسمان پر بیک وقت تین سورج نمودار، دیکھنے والے حیران

اوٹاوا: کینیڈا کے شہر وینی پیج میں بیک وقت تین سورج آسمان پر نمودار ہوئے جنہیں دیکھ کر لوگ ورطہ حیرت میں مبتلا ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بعض اوقات ایسے قدرتی مناظر سامنے آتے ہیں جنہیں دیکھ کر انسانی عقل بھی دنگ رہ جاتی ہے اسی طرح کا ایک منظر کینڈا کے شہریوں نےدیکھا۔

وینی پیج نامی شہر میں آسمان پر ایک ساتھ تین سورج روشنی بکھیرتے دکھائی دیے، اس دلفریب اور انوکھے منظر کو لوگوں نے اپنے پاس محفوظ کیا جن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

حیران کن طور پر تین سورج کے ساتھ آسمان پر قوس و قزح کے رنگ بھی نمودار ہوئے۔

سائسنی ماہرین کے مطابق ایک سے زائد سورج کا دکھائی دینے کو ‘ sun dog’ کہتے ہیں یہ دراصل نظر کا دھوکا ہے کیونکہ سورج کے گرد بننے والے گول دائرے کی وجہ سے آسمان پر ایک کے بجائے دو یا زائد سورج دکھائی دیتے ہیں۔

دوسری جانب موسم پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ سخت سردی ، بارش اور برفباری کی وجہ سے رواں برس sun dog کے مناظر کئی بار دیکھنے کو ملیں گے، آئندہ اتوار اور پیر کو بھی آسمان پر ایک سے زائد سورج روشنی بکھیرتے نظر آئیں گے۔

میٹرلوجسٹ کے مطابق منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے درجہ حرارت جانے کے بعد ایسے مناظر نظر آنا کو اچمبے کی بات نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -