بدھ, نومبر 13, 2024
اشتہار

سورج 28 مئی کو کعبہ کے اوپر سے گزرے گا، قبلہ رخ کا تعین کیا جاسکے گا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: خانہ کعبہ کی درست سمت کا تعین  28 مئی کو دوپہر 2 بج کر 18 منٹ پر کیا جاسکے گا جس وقت سورج قبلہ شریف کے عین اوپر سے گزرے گا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق 28 مئی کو دوپہر 2 بج کر 18 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے بالکل اوپر ہوگا اور اُس وقت بیت اللہ شریف کا سایہ نہیں ہوگا، پاکستان میں رہنے والے مسلمان عین اُس وقت قبلے کی درست سمت کا تعین کر سکیں گے۔

- Advertisement -

ماہرین نے تجویز دی ہے کہ پاکستان میں بسنے والے مسلمان سورج کے سائے پر خط کھینچ کر شمال و جنوب کا زوایہ قائمہ بنائیں اُس صورت میں جو بھی سمت آئے گی وہی قبلہ رخ ہوگا۔

یاد رہے کہ قبلہ رخ کا صحیح سمت میں تعین کرنے کے لیے ہر سال ماہرین فلکیات کی جانب سے ایک تاریخ مقرر کی جاتی ہے کیونکہ سورج عین اُس وقت بیت اللہ شریف کے اوپر ہوتا ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے اوقات میں 2 گھنٹے کا فرق ہے۔

اس حساب سے مکہ میں سورج 12 بجے کے قریب حرم کعبہ کے اوپر ہوگا جبکہ پاکستان میں اُس وقت 2 بج کر 18 منٹ کا وقت ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں