site
stats
انٹرٹینمںٹ

مست نینوں والی حسینہ آج 29 برس کی ہوگئیں

ممبنی : فلم دبنگ سے مشہور ہونے والی بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا آج اپنی زندگی کی 29ویں سالگرہ منارہی ہیں۔

مختصر عرصے میں بالی ووڈ پر راج کرنے والی اداکارہ سونا کشی سنہا جو اپنی آنکھوں اور ہنسی کی وجہ سے مشہور ہیں اپنی زندگی کی 29 بہاریں دیکھ لیں۔

دبنگ حسینہ نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز فلم ’’دبنگ‘‘ سے شروع کیا، جس میں انہوں نے بھارتی صف اول کے اداکار سلمان خان کی حسینہ کا مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

اس کے علاوہ سوناکشی سنہا نے دیگر بھارتی فلموں لٹیرا، سن آف سردار، آر راج کمار، ایکشن جیکسن اپنے فن اپنے کا جادو دکھایا اور کئی ایوارڈز بھی حاصل کیے۔

شوخ و چنچل اداکاری کے علاوہ بالی ووڈ حسینہ نے فلم لٹیرا میں سنجیدہ اداکاری کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ اداکاری کے علاوہ سوناکشی کئی فلموں کے گانوں میں خصوصی پرفارمنس بھی دے چکی ہیں۔

اس موقع پر سونا کشی نے اپنے مداحوں کو نئی آنے والی فلم جو صبا امتیاز کے ناول ’’کراچی یو آر گلنگ می‘‘ پر بننے والی فلم ’’نور‘‘ کا مختصر مزاحیہ کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے

اس فلم میں سوناکشی مرکزی کردار ادا کررہی ہیں اور باکل مختلف روپ میں نظر آئیں گی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top