تازہ ترین

یہ لوگ مینار پاکستان جلسے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں، عمران خان

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا...

میرا دل کہہ رہا ہے یہ جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا، عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

صدر مملکت نے الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر...

بالی وڈ اداکاروں کو ”نشہ باز“ کہنے پر سنیل شیٹھی کا ردعمل

ممبئی: ہالی وڈ کے بعد سب سے بڑی فلم انڈسٹری بالی وڈ کے اداکاروں کو نشہ باز کہنے پر سنیل شیٹھی نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پچھلے کئی سالوں سے بالی وڈ انڈسٹری اداکاروں کے منشیات استعمال کرنے کی افواہوں سے بدنام ہے جب کہ کئی اداکار تو انسداد منشیات بیورو کے ریڈار پر بھی آ چکے ہیں۔

اسی وجہ کئی بار سوشل میڈیا پر #BoycottBollywood جیسے ٹرینڈ بھی بن چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: سلمان خان تلخ ماضی یاد کر کے آبدیدہ ہوگئے

سنیل شیٹھی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بالی وڈ میں منشیات استعمال کرنے والے اداکار نہیں ہیں، اداکاروں پر اکثر منشیات استعمال کرنے کا الزام عائد کیا جاتا ہے لیکن میں کسی کو نہیں جانتا جو نشہ کرتا ہو۔

اداکار نے کہا کہ ایک غلطی کرے تو چور اور ڈکیت ہوتا ہے لیکن 30 سال میں انڈسٹری میں ہوں، میرے 300 سے زائد دوست ہیں مگر کسی نے اپنی زندگی میں ایسا کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اکثر ٹرینڈز بنتے ہیں لیکن بالی وڈ میں کوئی نشہ نہیں کرتا، اگر کوئی ایسی غلطی کرتا ہے تو برائے کرام اسے بچوں کی طرح معاف کر دیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

Comments