تازہ ترین

سنیل شیٹھی ’ہیرا پھیری 3‘ میں اکشے کمار کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار سنیل شیٹھی نے فلم ’ہیرا پھیری‘ کے تیسرے پارٹ میں اکشے کمار کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

’ہیرا پھیری‘ پہلے دونوں پارٹ میں اکشے کمار، سنیل شیٹھی اور پریش راول نے ایک ساتھ کیا اور اب اس کے تیسرے پارٹ پر کام جاری ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ تیسرے پارٹ میں اکشے کمار کی جگہ کارتک آریان ’راجو‘ کا کردار نبھانے کے لیے 30 کروڑ روپے میں راضی ہوگئے ہیں۔ اکشے کمار نے اس کے لیے 90 کروڑ روپے معاوضے کا مطالبہ کیا تھا۔

سنیل شیٹھی نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ میں فلمسازوں سے بات کر کے اکشے کمار کو تیسرے پارٹ میں لانے کی کوشش کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ سب کچھ معمول کے مطابق چل رہا تھا، پتا نہیں کیوں اچانک اکشے کمار نے کام کرنے سے انکار کر دیا اور پیچھے ہٹ گئے۔

اداکار نے کہا کہ میں فلم ’دھاراوی بینک‘ کی تشہیر سے فارغ ہو کر فلمسازوں سے بات کروں گا، میں نے، اکشے کمار اور پریش راول نے اس فلم میں ایک ساتھ کام کرنے کا عہد کیا تھا۔

یاد رہے کہ حال ہی میں اکشے کمار نے ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ’ہیرا پھیری‘ کے تیسرے پارٹ کے لیے مجھے کہا گیا لیکن میں نے اسکرپٹ کی وجہ سے اس میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔

’ہیرا پھیری‘ کا پہلا پارٹ (2000) جبکہ دوسرا (2006) میں ریلیز کیا گیا۔

شائقین کو یاد ہوگا کہ دوسرے پارٹ کے آخری سین میں راجو (اکشے کمار) کروڑوں روپے مالیت کی بندوقیں دریا میں پھینکنے جاتے ہیں جب کہ شیام (سنیل شیٹھی) اور بابو راؤ (پریش روال) اسے فون کر کے روکنے کی کوشش کرتے ہیں کیوں کہ ان کے پاس کروڑ پتی بننے کا موقع ہوتا ہے۔

مگر یہیں فلم اپنے اختتام کو پہنچ جاتی ہے اور دیکھنے والوں کے ذہنوں میں سوال چھوڑ جاتی ہے کہ آگے کیا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -