پیر, جون 8, 2026
اشتہار

سنیل گواسکر نے باؤنڈری لائن پر بولرز کے پانی پینے کی مخالفت کردی

اشتہار

حیرت انگیز

سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے باؤنڈری لائن پر بولرز کے پانی پینے کی مخالفت کردی۔

سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نے بولرز کے باؤنڈری لائن پر ریفریشمنٹ لینے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ڈرنکس بریک کے علاوہ پانی پینے یا کچھ کھانے کی عادت کو برا کہا۔

سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ بولرز اوور ختم کرتے ہیں، باؤنڈری پر ڈرنکس سے فریش ہوتے ہیں اور پھر فیلڈ کرتے ہیں، بولرز کی اس جدید عادت پر اتھارٹیز نے آنکھیں بند کی ہوئی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی قانون کا فائدہ صرف بولرز اٹھا رہے ہیں، بولرز فریش ہو جاتے ہیں لیکن بیٹرز کو یہ فائدہ حاصل نہیں ہے، بولرز کو 6 گیندیں کرانے کے بعد سہولت ہے، بیٹرز کو ایک اوور میں رنز بنانے پر سہولت نہیں۔

سنیل گواسکر نے کہا کہ کسی بھی فارمیٹ میں کھلاڑیوں کیلئے اسٹیمنا کڑی شرط ہے، ماضی کی طرح ہونا چاہیے کہ ہر گھنٹے کی بعد صرف ڈرنک بریک ہو اور امپائر یا کپتان کی اجازت سے ڈرنکس بریک لیے جائیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں