سابق بھارتی بلے باز اور کمنٹیٹر سنیل گواسکر نے آئی پی ایل میں جھگڑے پر ویرات کوہلی سمیت ملوث کرکٹرز پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
بھارتی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ اگرچہ انہوں نے جھگڑے کے بارے میں زیادہ بات چیت براہ راست نہیں دیکھی، وہ نہیں سمجھتے کہ بی سی سی آئی نے گمبھیر اور کوہلی دونوں کو کیا سزا دی ہے وہ چاہتے تھے کہ اس طرح کے واقعے کے لیے سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ دونوں کھلاڑیوں پر دیرپا اثر پڑے۔
’اب تو مجھے سکھائے گا‘ ویرات اور گوتم کے درمیان ہونے والی گفتگو منظر عام پر
انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں پر 100 فیصد میچ فیس کا جرمانہ کیا اثرانداز ہو گا؟ ایسے واقعات روکنے کے لیے جرمانے سے بڑھ کر سزا ہونی چاہیے سخت سے سخت کارروائی کی جائے جیسے کہ میچ کھیلنے پر پابندی عائد کرنا وغیرہ۔
ان کا کہنا تھا کہ سری ناتھ اور ہربھجن کے واقعے پر سخت کارروائی کی گئی تو سالوں تک کوئی شرمناک واقعہ پیش نہیں آیا اس لیے اس بار بھی سخت اقدام کرنا چاہیے کم از کم کھلاڑیوں کو کچھ میچوں کے لیے معطل کرنا چاہیے۔
Another angle of the Virat Kohli vs Gautam Gambhir argument and Naveen Ul Haq having some with King Kohli too. #IPL2023 pic.twitter.com/gVLQXdNXsI
— Farid Khan (@_FaridKhan) May 1, 2023
یاد رہے کہ اس تلخ کلامی کے بعد بھارتی میڈیا کے مطابق میچ آفیشلز کی جانب سے ویرات کوہلی اور گوتم گمبھیر پر میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے جو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


