اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

بھارت کی نیوزی لینڈ سے شکست، سنیل گواسکر نے کس کو ذمہ دار قرار دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

دہلی (20 جنوری 2026): نیوزی لینڈ نے بھارت کو اس کی سر زمین پر پہلی بار ون ڈے سیریز میں شکست دی جس پر سنیل گواسکر نے اپنی ٹیم پر کڑی تنقید کی۔

سیزیز میں شکست کے بعد اپنی ٹیم کی ہوم گراؤنڈز پر حالیہ کچھ عرصے کی کارکردگی سے دلبرداشتہ لیجنڈری سنیل گواسکر مین ان بلیوز پر برس پڑے اور ٹیم کی دھجیاں اڑا دیں۔

میچ کے بعد سابق کیوی کرکٹر سائمن ڈول کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سنیل گواسکر کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم بیٹرز یا بولرز کی خراب کارکردگی کی وجہ سے نہیں بلکہ درمیانے اوورز میں فیلڈنگ میں سستی کی وجہ سے ہاری ہے۔

بھارتی لیجنڈ نے اپنی ٹیم میں روٹیشن آف اسٹرائیک کو روک سکنے کی صلاحیت نہ ہونے کی نشاندہی کی جس کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے مڈل آرڈر ٹیم کو گیم میں رکھتے ہیں۔

سنیل گواسکر کا کہنا تھا کہ وہ نام نہیں لینا چاہتے لیکن کچھ کھلاڑی بہت آسانی سے سنگل لینے دیتے ہیں۔ روہت شرما اور ویرات کوہلی تیز تھے لیکن ہم سب جانتے ہیں ایک ایتھلیٹ کو میدان کیسا ہونا چاہیے لیکن ان کا خیال ہے کہ فیلڈنگ مزید بہتر ہو سکتی تھی۔

بھارت کی تاریخی رسوائی، نیوزی لینڈ نے پہلی بار بھارتی سرزمین پر ون ڈے سیریز جیت لی

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں