بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

"سنیل گرور اتنی بھی نیچرل مت کرو بھائی، اصلی عامر خان کا پتا نہیں چل رہا”

اشتہار

حیرت انگیز

عامر خان پروڈکشن نے نئی فلم کی پروموشن کے سلسلے میں ایک کلپ شیئر کیا ہے جس میں سنیل گروور عامر کی ہوبہو نقل کرتے نظر آرہے ہیں۔

بالی ووڈ اداکار ویر داس کی نئی فلم "ہیپی پٹیل” جو کہ عامر خان پروڈکشن کے بینر تلے بنی ہے 16 جنوری کو ریلیز ہونے والی ہے، اس فلم کی پروموشن کےلیے عامر خان نے بالکل نیا طریقہ کار اختیار کی اور اپنی ہوبہو نقالی کرنے والے کامیڈین سنیل کی خدمات حاصل کی ہے۔

عامر خان پروڈکشن کی جانب سے جاری ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار ویر عامر خان کے گھر آتے ہیں جہاں ان کے سامنے سنیل گروور عامر خان بن کر موجود ہوتے ہیں۔

جعلی عامر خان (سنیل) جو کہ بالکل مسٹر پرفیکشنسٹ کا لب و لہجہ اور سراپا اختیار کیے ہوئے ہیں وہ ویر داس کی تعریف کرتے ہیں اور انھیں بونس کا چیک بھی پیش کرتے ہیں۔

اسی دوران عامر خان آتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ یہ کیا ہورہا ہے اور سنیل یہاں کیا کررہے ہیں، وہ اپنے گارڈز کو آواز دیتے ہیں۔

عامر خان کے گارڈز بھی وہاں آنے کے بعد غلط فہمی کا شکار ہوجاتے ہیں اور سنیل کو اصلی عامر خان جبکہ عامر کو جعلی سمجھتے ہوئے انھیں وہاں سے باہر نکال دیتے ہیں۔

یہ ویڈیو مزاح کے طور پر شیئر کی گئی ہے، جس میں فلم "ہیپی پٹیل” کی تشہیر کا انوکھا طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے سنیل گروور کی نقالی کو استعمال کیا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں