دی گریٹ انڈین کپل شو میں بالی ووڈ اداکار عامر خان، سنیل گروور کی کامیڈی دیکھ کر ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے۔
بھارتی اداکار اور کامیڈین سنیل گروور، امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کی نقالی کرنے کے لیے مشہور ہیں لیکن اب انہوں نے عامر خان کی نقل اتار کر اداکار کو بھی حیران کردیا۔
عامر خان نے کہا کہ میں اسے ممکری بھی نہیں کہوں گا یہ اتنا مستند تھا کہ مجھے ایسا لگا جیسے میں خود کو دیکھ رہا ہوں، میں نے چھوٹا سا کلپ دیکھا اور اب پورا ایپسوڈ دیکھنے جارہا ہوں۔
اداکار نے کہا کہ سنیل گروور کی ممکری اتنی شاندار تھی کہ میں اتنا ہنس رہا تھا سانس بھی نہیں لے سکتا تھا، اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ میں بہت مسکرایا ہوں۔
The way Sunil Grover entered as Aamir Khan
He is more Aamir than Aamir himself
"I did not want to disturb you" https://t.co/8n6L5NyoT8 pic.twitter.com/iYzWXiVz8d— RAJ (@AamirsDevotee) January 4, 2026
سنیل گروور کی یہ پرفارمنس ایک بار پھر ثابت کرتی ہے کہ وہ ناصرف ایک کامیڈین ہیں بلکہ کردار میں ڈھل جانے کا ہنر بھی بخوبی جانتے ہیں، جس کی داد خود عامر خان جیسے فنکار بھی دینے پر مجبور ہوگئے۔
واضح رہے کہ اس قسط میں اداکارہ اننیا پانڈے اور کارتک آریان بھی بطور مہمان موجود تھے۔


