The news is by your side.

Advertisement

سنیل نارائن کے ہاں بیٹے کی پیدائش

جمیکا: ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر سنیل نارائن کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈین کرکٹر سنیل نارائن نے بیٹے کی ولادت کی اطلاع سوشل میڈیا پر دی، انہوں نے لکھا کہ تم نے ہمارے دل کے ایسے گوشے میں جگہ بنائی ہے جس کے بارے میں ہمیں معلوم بھی نہیں تھا کہ وہ جگہ خالی ہے۔

ویسٹ انڈین کرکٹر سنیل نارائن نے اپنے بیٹے کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی اور لکھا کہ ’ہم تم سے بے پناہ پیار کرتے ہیں۔‘

واضح رہے کہ سنیل نارائن ان دنوں متحدہ عرب امارات میں ٹی ٹین لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر کو آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈر کی نمائندگی کی ہے، انہیں ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں کی جانب سے مبارک بادیں دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

کے کے آر نے ٹویٹ میں سنیل نارائن کو مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ مبارک ہو سنیل نارائن اور جیلیا، آپ کولکتہ نائٹ رائیڈرز فیملی کے نئے ممبر کے والدین بن گئے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں