جمعرات, مارچ 12, 2026
اشتہار

میں چاہوں گا کہ پاکستان، بھارت سے میچ کھیلے، سنیل شیٹی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے معروف اداکار سنیل شیٹی کا کہنا ہے کہ میں چاہوں گا کہ پاکستان سری لنکا میں بھارت سے میچ کھیلے۔

بھارتی اداکار سنیل شیٹی سے تقریب کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان بھارت سے میچ نہیں کھیل رہا آپ اس بارے میں کچھ کہیں گے۔

جواب میں اداکار نے کہا کہ میں چاہوں کہ پاکستان سری لنکا میں بھارت سے میچ کھیلے۔

سنیل شیٹی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی خوبصورت رائیورلی ہے جیسے ایشیز میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ہے، دونوں ٹیموں کو بھی میچ کھیلنا چاہیے۔

حالیہ انٹرویو میں سابق بھارتی کپتان کپل دیو نے کہا تھا کہ ملک کی پالیسی کچھ بھی ہو، ہم جیسے لوگوں کو اس کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے کیونکہ جب ہم جیسے لوگ بیان دینا شروع کر دیتے ہیں تو اس سے عوام الجھن کا شکار ہو جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں یہاں کسی کو الجھانے نہیں آیا ہوں، میں بس یہی کہوں گا کہ اپنی حکومت اور کرکٹ بورڈ کے ساتھ کھڑے ہوں پھر وہ صحیح ہیں یا غلط ہیں، یہ وقت بتائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بنگلادیش کو ورلڈ کپ سے باہر کرنے پر اظہار یکجہتی کے لیے بھارت سے میچ کا بائیکاٹ کیا ہے، بھارت نے آئی پی ایل سے مستفیض الرحمان کو باہر کیا تو بنگلادیش نے بھارت میں ورلڈ کپ کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں