اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

اگلے جنم میں گووندا کو شوہر کے طور پر نہیں دیکھنا چاہتی: سنیتا آہوجا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی (9 نومبر 2025): معروف بالی وڈ اداکار گووندا کی بیوی سنیتا آہوجا کا کہنا ہے کہ وہ اچھے بیٹے اور بھائی تو ہیں لیکن شوہر بالکل بھی نہیں۔

انڈین میڈیا کے مطابق سنیتا آہوجا نے حال ہی میں اپنی شادی کے بارے میں کھل کر بات کی اور گووندا کی ماضی کی غلطیوں، ایک اسٹار کی بیوی ہونا اور اس بات پر بھی غور کیا کہ وہ اگلی زندگی میں ان کو شوہر کے طور پر کیوں نہیں چاہیں گی۔

سنیتا آہوجا نے کہا کہ انسان کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ خود کو کیسے قابو میں رکھنا ہے، جوانی میں ہر کوئی غلطیاں کرتا ہے میں نے اور گووندا نے بھی کیں لیکن جب آپ ایک خاص عمر کو پہنچ جاتے ہیں تو غلطیاں کرنا اچھا نہیں لگتا۔

یہ بھی پڑھیں: سنیتا آہوجا نے متنازع بیان دے کر گووندا کو بڑی مشکل میں ڈال دیا

اداکار کی بیوی نے تسلیم کیا کہ اختلافات کے باوجود ان کے بچوں سے محبت نے انہیں آگے بڑھنے کی ہمت دی۔ انہوں نے کہا کہ گووندا کی سوچ الگ ہے اور میری الگ ہے، آج میں زندہ ہوں تو صرف اپنے بچوں کی محبت کی وجہ سے، مجھے ہمیشہ یہی لگتا ہے کہ میرے بچے صرف مجھ سے ہی پیار کریں۔

’گووندا ہیرو ہیں اور وہ بیویوں سے زیادہ ہیروئنوں کے ساتھ وقت گزارتت ہیں، اسٹار کی بیوی بننے کیلیے عورت کو بہت مضبوط ہونا پڑتا ہے دل کو پتھر کا بنانا پڑتا ہے، مجھے یہ بات سمجھنے میں 38 سال لگے۔ میں انہیں نہیں چاہتی یہ بات پہلے بھی کہہ چکی ہوں۔ گووندا بہت اچھے بیٹے اور بھائی ہیں لیکن اچھے شوہر بالکل بھی نہیں۔ اگلے جنم میں انہین شوہر کے طور پر نہیں دیکھنا چاہتی۔‘

واضح رہے کہ گووندا اور سنیتا آہوجا نے 1987 میں خفیہ طور پر شادی کی تھی اور تین دہائیوں سے زیادہ عرصے سے ایک ساتھ ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں