جمعہ, جنوری 23, 2026
اشتہار

سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز کی رہائشگاہ پر پولیس کا چھاپہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری کی رہاشگاہ پر پولیس نے چھاپہ مار کر بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا

ایس ایس پی ڈاکٹر عمران کے مطابق بھتے کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا، جواد اور ملا شاہ زیب نامی بھتہ خور کو گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان صمد کاٹھیاواڑی بھتہ خور گروہ کا حصہ ہیں، گرفتار ملزمان پولیس کو کئی کیسوں میں مطلوب تھے۔

ایس ایس پی کے مطابق ملزمان بھتہ خوری کا نیٹ ورک چلایا کرتے تھے، گرفتار ملزمان سے چھوٹے اور بڑے ہتھیار برآمد کیے گئے ہیں۔

ایس آئی یو پولیس کا کہنا ہے کہ گولیوں کے میگزین بھی برآمد کیے گئے ہیں، ثروت اعجاز کو حراست میں نہیں لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ریحان نامی بھتہ خور کو گرفتار کیا تھا، ملزم کی نشاندہی پر آج کارروائی کی گئی، ریحان ایم اے جناح روڈ پر گاڑیوں کے شوروم پر فائرنگ میں ملوث ہے۔

دوسری جانب سنی تحریک نے قادری ہاؤس پر پولیس کے چھاپے کی مذمت کی اور دعویٰ کیا ہے کہ ثروت اعجاز قادری کو بھی گرفتار کیا گیا پھر کچھ فاصلے پر چھوڑ دیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ قادری ہاؤس پر پولیس نے چڑھائی کرکے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا ہے، طاقت کے استعمال سے حق سچ کی آواز دبائی نہیں جاسکتی۔

سنی تحریک ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس نے کارروائی چھپانے کے لیے قادری ہاؤس کے کیمروں کو بھی توڑ دیا ہے، کراچی ڈویژن کے عہدیداران اور کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

+ posts

سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں