The news is by your side.

Advertisement

این اے 120: سنی اتحاد کونسل تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کردیا

اسلام آباد: حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخابات میں سنی اتحاد کونسل نے اپنے امیدوار کے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے کر تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سنی اتحاد کونسل اور تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کے مابین ملاقات ہوئی جس میں حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخابات پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ سنی اتحاد کونسل کی قیادت نے حلقہ این اے 120 سے اپنے امیدوار کو دستبردار کرنے اور تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سنی اتحاد کونسل نے این اے 120 سے امیدوار دستبردار کروایا اور تحریک انصاف کی حمایت کا فیصلہ کیا جس پر اُن کا شکر گزار ہوں۔

پڑھیں: این اے 120ضمنی انتخاب، 25 ہزار نئے ووٹرز کا اضافہ

انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل اور ہمارے درمیان ذہنی ہم آہنگی موجود ہے اور اس بات کی خوشی ہے کہ انہوں نے ہمارے ساتھ مل کر مشاورت کا عمل مکمل کیا، آنے والے دنوں میں ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے حمایت کا اعلان متوقع ہے، حلقہ این اے 120 کے انتخابات سے قبل خوشگوار ماحول بن رہا ہے۔

یاد رہے کہ 2013 کے عام انتخابات میں نوازشریف اس حلقے سے کامیاب ہوئے تھے تاہم پاناما کیس میں نااہلی کے بعد یہ نشست خالی ہوگئی تھی جس پر رواں ماہ کی 17 تاریخ کو ضمنی انتخابات ہونے جارہے ہیں، قبل ازیں مسلم لیگ ق بھی پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کرچکی ہے۔

مزید پڑھیں: این اے120، ساندہ میں پی ٹی آئی الیکشن آفس کے باہر فائرنگ

واضح رہے کہ 2013 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں محمد نوازشریف نے اس حلقے سے 91 ہزار سے زائد ووٹ لے کر فتح اپنے نام کی تھی جبکہ تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد 52 ہزار ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہی تھیں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں