ممبئی: بالی وود کے معروف اداکار سنی دیول بڑی مشکل میں پھنس گئے اداکار کے خلاف دھوکہ دہی، فراڈ اور بھتہ خوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فلم پروڈیوسر سورو گپتا نے اداکار سنی دیول پر دھوکہ دہی اور جعلسازی کا الزام لگایا ہے، انہوں نے کہا کہ 2016 میں ایک فلمی پروجیکٹ کیلئے سنی دیول کے اکاؤنٹ میں ایک کروڑوں روپے منتقل کیے لیکن فلم کا آغاز نہ ہوسکا۔
سورو گپتانے الزام لگایا کہ اداکار سنی دیول نے ان سے بڑی رقم لینے کے بعد انہیں دھوکہ دیا ہے، میں نے اس فلم کے لیے دیول سے رابطہ کیا تھا اور اس کے لیے پیشگی ادائیگی بھی کی تھی۔
انڈیا ٹوڈے ڈاٹ ان سے بات کرتے ہوئے سورو گپتا نے کہا کہ سنی دیول نے فلم میں تاخیر کی اور اس کے لیے پیسے بھی لیے لیکن اس پر کام شروع نہیں کیا، انہوں نے پیشگی رقم لینے کے بعد بھی ہماری فلم شروع کرنے کے بجائے، دوسری فلم کی شوٹنگ شروع کردی۔
View this post on Instagram
پروڈیوسر نے اداکار پر یہ الزام بھی لگایا کہ انہوں نے ان کے معاہدے میں جعلسازی کی ہے اور چالیس ملین روپے کو 80 ملین روپے بنادیا ہے۔
فلم پروڈیوسر سورو کپتان کی شکایت پر پولیس نے سنی دیول کے خلاف شکایت درج کرلی اور اداکار کو ایک نوٹس بھی جاری کیا لیکن سنی دیول کی ٹیم نے اداکار کے شہر سے باہر ہونے پر ان کی حاضری سے معذرت کی ہے۔
واضح رہے کہ 2000 سے سنی دیول کا شوبز کیریئر زوال کا شکار ہوگیا تھا، 2023 میں ان کی فلم ’غدر2‘ نے شاندار کامیابی حاصل کی اور اداکار کو نئی فلمیں ملنا شروع ہوگئی ہیں۔
سارو گپتا کے مطابق سنی دیول فلم شروع نہ کرنے کے باوجود ان سے پیسوں کا مطالبہ کرتے رہے اور ’غدر2‘ کی کامیابی کے بعد انہوں نے پروڈیوسر سے رابطہ ختم کردیا ہے۔