بدھ, اگست 12, 2026
اشتہار

سنی دیول نے غصے میں آکر پاپا رازی کا کیمرہ چھین لیا

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکار سنی دیول نے والد دھرمیندر کی آخری رسومات فلمانے والے پاپا رازی پر غصہ ہوگئے اور اس کا کیمرہ بھی چھین لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار سنی دیول اس پر شدید غصے میں آگئے جب انہوں نے دیکھا کہ پاپا رازی والد دھرمیندر کی آخری رسومات کی ویڈیو بنا رہا ہے، اداکار نے اس کا کیمرہ چھینتے ہوئے کہا کہ ’ پیسے چاہئیں تیرے کو، کتنے پیسے چاہئیں۔‘

سنی دیول کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور مداحوں کی جانب سے پاپا رازی پر تنقید کی جارہی ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ آپ لوگوں کو شرم آنی چاہیے۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’اداکار کی پرائیویسی کا احترام کیا جانا چاہیے نہ کہ ایک ویڈیو کے لیے انہیں پریشان کیا جائے۔‘

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب سنی دیول نے میڈیا کے اس رویے پر اعتراض کیا ہو، اس سے قبل دھرمیندر کو اسپتال سے ڈسچارج کر کے گھر لائے جانے کے بعد بھی فوٹوگرافرز ان کی رہائش گاہ کے باہر ہر عکس بندی کر رہے تھے۔

اس وقت بھی سنی دیول کو غصے میں باہر آتے ہوئے دیکھا گیا تھا جہاں انہوں نے پاپارازیوں کے سامنے ہاتھ جوڑ کر کہا تھا کہ آپ لوگوں کو شرم آنی چاہیے، آپ کے گھر میں بھی ماں باپ ہیں، بچے ہیں، کیا آپ کو شرم نہیں آتی؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں