سنکیانگ: چین کے صوبے سنکیانگ میں سیرام جھیل پر طلوعِ آفتاب کا جادوئی منظر نے دیکھنے والوں کو مسحور کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق چین کے صوبے سنکیانگ میں واقع خوبصورت سیرام جھیل پر طلوعِ آفتاب کے وقت ایک دل موہ لینے والا منظر دیکھنے میں آیا، جس نے دیکھنے والوں کو مسحور کر دیا۔
جیسے ہی سورج افق سے نمودار ہوا، اس کی سنہری کرنیں جھیل میں موجود برف کے شفاف ٹکڑوں پر بکھر گئیں اور پورا منظر خواب ناک کیفیت اختیار کر گیا۔
سورج کی روشنی سے جھیل کا ایک حصہ سنہری چمک میں نہایا ہوا دکھائی دیا، جبکہ دوسرا حصہ نیلے سکون میں ڈوبا نظر آیا۔
قدرتی حسن کے اس انوکھے امتزاج نے سیرام جھیل کو ایک جادوئی منظر میں تبدیل کر دیا، جسے دیکھنے کیلئے مقامی افراد اور سیاح بڑی تعداد میں جمع ہو گئے۔
ماہرین کے مطابق سرد موسم اور شفاف برفانی سطح پر پڑنے والی روشنی اس خوبصورتی کو مزید نکھار دیتی ہے۔
یہ منظر فطرت کی تخلیقی مہارت کا حسین مظہر ہے، جو سیرام جھیل کو سنکیانگ کے دلکش سیاحتی مقامات میں منفرد مقام عطا کرتا ہے۔
چین کے صوبے سنکیانگ میں سیرام جھیل پر طلوعِ آفتاب کا دلفریب منظر سورج کے عکس نے برف کے شیشوں پر سنہرا رنگ بکھیر
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


