بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

پاکستان میں عیدالاضحیٰ کس دن ہوگی؟ سپارکو کی پیشگوئی بھی سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان میں ذوالحج 1447 ہجری کے چاند اور عیدالاضحیٰ کے حوالے سپارکو کی پیش گوئی بھی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق سپارکو نے ذوالحج 1447 ہجری کے چاند اور عید الاضحیٰ سے متعلق پیشگوئی جاری کردی ، جس میں بتایا کہ فلکیاتی حسابات کے تحت نیا چاند 17 مئی 2026 کو رات 1 بج کر 1 منٹ پر پیدا ہوگا جبکہ اسی شام چاند کی عمر تقریباً 18 گھنٹے 30 منٹ ہوگی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان تقریباً 60 منٹ کا وقفہ متوقع ہے، جس کے باعث صاف موسم اور بہتر حدِ نگاہ کی صورت میں چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

سپارکو نے کہا ان فلکیاتی تخمینوں کی بنیاد پر یکم ذوالحج 18 مئی 2026 بروز پیر کو ہونے کا امکان ہے جبکہ عیدالاضحیٰ 27 مئی 2026 کو منائی جا سکتی ہے۔

ادارے نے واضح کیا کہ یہ تمام اندازے سائنسی اور فلکیاتی ڈیٹا کی بنیاد پر لگائے گئے ہیں۔

سپارکو کا کہنا ہے کہ ذوالحج کے چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا

+ posts

علی حسن اے آروائی نیوز سے اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں

اہم ترین

علی حسن
علی حسن
علی حسن اے آروائی نیوز سے اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں

مزید خبریں