منگل, اگست 18, 2026
اشتہار

ماہ صفر کا چاند آج نظر آئے گا یا نہیں ؟ سپارکو کی پیش گوئی سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان کے خلائی ادارے ‘سپارکو’ نے صفر المظفر” کا چاند آج نظر آنے کے حوالے سے اہم پیش گوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خلائی ادارے ‘سپارکو’ نے پیش گوئی کی ہے کہ ہجری سال 1448 کے دوسرے مہینے "صفر المظفر” کا چاند آج ملک بھر میں نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

سپارکو کا کہنا تھا کہ نئے چاند کی پیدائش گزشتہ روز دوپہر 2 بج کر 44 منٹ پر ہو چکی ہے اور آج غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 29 گھنٹے ہوگی، جو کہ چاند کو عام آنکھ سے واضح طور پر دیکھنے کے لیے انتہائی موزوں اور سازگار حد ہے۔

خلائی ادارے نے کہا کہ ملک کے ساحلی علاقوں میں سورج ڈوبنے اور چاند غروب ہونے کے درمیان تقریباً 65 منٹ کا واضح وقف ہوگا، جس کے باعث چاند نظر آنے کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔

صفر المظفر 1448 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا باضابطہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے۔

ملک بھر سے شہادتیں جمع کرنے کے بعد چاند کی رویت کا حتمی اور سرکاری اعلان رویتِ ہلال کمیٹی ہی کرے گی۔

ان فلکیاتی حسابات کی روشنی میں قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یکم صفر المظفر 1448 ہجری کل بروز جمعرات کو ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں