تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

سپرسائیکلون ‘کیار’ کراچی سے چند ہی کلومیٹر دور، ساحلی پٹی متاثر ہونا شروع

کراچی : بحیرہ عرب میں ابتک کا سب سے طاقتور سمندری طوفان کیار سے کراچی کی ساحلی پٹی متاثر ہونا شروع ہوگئی ہے ، ابراہیم حیدری کی ساحلی پٹی پر آباد دو سو سے زائد گھر زیر آب آچکے ہیں ، سمندر کی تیز اٹھنے والی لہروں کے باعث مزید نقصان کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق بحیرہ عرب میں بننےوالاطوفان سپرسائیکلون کی شکل اختیارکرگیا ، طوفان کیٹگری 5 میں شامل ہوچکا ہے، جس کے باعث 30 اور 31 اکتوبر کو کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بارش اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

سمندری طوفان کیار کراچی سے 670 کلومیٹر دور ہے، کیار طوفان کارخ عمان کی جانب ہے، کراچی میں ہوا10کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےچل رہی ہے، نمی کا تناسب 54فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت36 سے 37 ڈگری ریکارڈ کیا جاسکتا ہے

سمندری طوفان کیار کے باعث کراچی کی ساحلی پٹی متاثرہونا شرو ع ہوگئی ہے، ابراہیم حیدری کی ساحلی پٹی پرآباد مختلف گوٹھوں میں سمندری پانی گھروں میں داخل ہوگیا، جس کے باعث چشمہ گوٹھ، لٹھ بستی اور ریڑھی گوٹھ شدید متاثرہوئے ہیں اور دوسوسےزائدگھر زیر آب آچکے ہیں۔

ریسکیو آپریشن شروع نہ ہونے کے باعث علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، سمندر کی تیز اٹھنے والی لہروں کے باعث مزید نقصان کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 30 اکتوبرتک مغربی ہواؤں کا سسٹم سائیکلون پر اثر انداز ہوسکتا ہے ، ہواؤں کا سسٹم سائیکلون کو کمزور کرے گا یا اس کا رخ جنوب کی جانب کرسکتا ہے، سائیکلون کارخ جنوب کی جانب ہواتوپاکستان کےساحلی علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

سردار سرفراز نے مزید بتایا کہ گہرے سمندر میں لہریں 3 سے 4 میٹر تک بلندہوسکتی ہیں، 30 اکتوبر کو بھارت کرناٹک کے قریب ایک اور ہوا کا کم دباؤ بن سکتا ہے اور یہ ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن یاسائیکلون میں تبدیل ہوسکتاہے، سائیکلون بننے کی صورت میں اسے ماہا کا نام دیا جائے گا، سائیکلون کیار کے اثرات 2 نومبر تک رہیں گے۔

مزید پڑھیں : بحیرہ عرب میں بننےوالا طوفان سپر سائیکلون کی شکل اختیار کرگیا

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کیار بحیرہ عرب میں ابتک کا سب سے طاقتور طوفان ہے، طوفان 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے اور سائیکلون کے گرد ہوائیں 245 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں ، طوفان براہ راست پاکستان کی کسی ساحلی پٹی پر اثرانداز نہیں ہوگا۔

دوسری جانب سمندری طوفان کے خدشے کے پیش نظر فشرمین کوآپریٹوسوسائٹی میں ایمرجنسی نافز کردی گئی ہے ، فشرمین کوآپریٹوسوسائٹی نے ماہی گیروں کو فوری واپسی کی ہدایت کرتے ہوئے 3 دن تک سمندر میں جانے اور شکار پر پابندی عائد کردی ہے۔

فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کا کہنا ہے کہ ابتک 132 کشتیوں کے ماہی گیروں سے رابطہ ہوچکا ہے، 100 سے زائد کشتیاں محفوظ مقام پر پہنچ چکی ہیں اور 112 کشتیوں کو گہرے سمندر سے واپس بلالیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -