تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

شادی کی تقریب کو یادگار بنانے کے لیے ایک کروڑ ڈالرز خرچ کر ڈالے

لاس اینجلس : امریکی شہر لاس اینجلس میں روسی جوڑے نے شادی کی تقریب کو یادگار بنانے کے لیے ایک کروڑ ڈالرز یعنی ایک ارب پاکستانی روپے خرچ کر دیئے۔

 

دنیا کی مہنگی ترین شادیوں میں سے ایک شادی لاس اینجلس میں دیکھنے میں آئی ، جہاں روسی ارب پتی ایلڈ اوسمانوف کی 22 سالہ بیٹی لولیتا اوسمانہ کی شادی 29 سالہ گیسپر اویڈولیان سے شادی کا انعقاد لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں کیا گیا، جہاں آسکرز ایوارڈ کا میلہ سجتا ہے۔

شادی کی یہ تقریب آسکر ایوارڈز سے زیادہ پر تعیش تھی، جس میں صرف پھولوں کی سجاوٹ پر پانچ لاکھ ڈالرز خرچ کر دیئے گئے، مہمانوں کا استقبال وائلن بجانے والوں نے کیا، ہال کی ڈیکوریشن بھی دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی۔

 

مینیو کی چھت لاتعداد روشنیوں سے جگمگا رہی تھی جبکہ مہمانوں کے نام بھی ستاروں کی شکل میں لکھے گئے تھے۔

دلہن کی آمد بھی کمال کی تھی، لاکھوں ڈالرز کا دلہن کا عروسی لباس لوگوں کی نگاہیں خیرہ کر رہا تھا۔

کھانا بھی انوکھے انداز سے پیش کیا گیا، میٹھے کے لیے خصوصی کھلونا ٹرین تیار کی گئی، اس تقریب کیلئے ایک 10 تہوں پر مشتمل عروسی کیک تیار کیا گیا تھا، جس پر طلائی ورق چڑھائے گئے تھے۔

لیڈی گاگا کی شرکت بھی مہمانوں کے لئے اس تقریب کا بڑا سرپرائز تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -