تازہ ترین

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

کراچی: سپرہائی وے پر دلخراش ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق

کراچی: شہر قائد میں نامعلوم افراد کے بعد نامعلوم گاڑیاں بھی دہشت کی علامت بن گئیں، جنہوں نے 3 نوجوانوں کی زندگی کا چراغ گل کردیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سپرہائی وے گلشن معمار کے قریب ڈبلیو 25 اسٹاپ پر ٹریفک حادثہ ہوا ہے، جہاں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر نامعلوم گاڑی حادثے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی ، سائیکل پر سوار تین افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 19سالہ محمد شکیل،28 سالہ خلیل احمد اور 25 سالہ نامعلوم شخص شامل ہے جبکہ زخمی کی شناخت 36سالہ اللہ دتہ کے نام سے ہوئی ہے۔

دلخراش حادثے کے بعد جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا، اسی دوران پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور حادثہ کے محرکات جاننے کے لئے تفتیش کا آغاز کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: دھند کے باعث خوفناک حادثہ، کار نہر میں جا گری

دوسری جانب پنجاب کے علاقے سادھو کی بیگ روڈ پر دھند کے باعث کار نہر اپر چناب میں جا گری، حادثے میں ایک شخص کو بچالیا گیا جبکہ ایک ابھی لاپتہ ہے۔

ریسکیوذرائع کا کہنا تھا کہ کار سوار افراد 80 لاکھ روپے لے کر جا رہے تھے، نہر میں گری کار سےرقم نکال کر تحویل میں لے لی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -