تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

پولیس چوکی پر فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید، ملزم کو عمر قید کی سزا

کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پولیس چوکی پر فائرنگ کر کے 3 پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والے ملزم کو 3 بار عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے سپر ہائی وے پر 3 پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

ایک ملزم رحمت اللہ کو مجموعی طور پر 3 مرتبہ عمر قید کی سزا سنا دی گئی، عدالت نے ملزم پر 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

عدالت نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے 2 ملزمان جمیل اور عباس کو بری کردیا۔

سرکاری وکیل کا کہنا ہے کہ ملزمان نے سنہ 2013 میں سپر ہائی وے پر پولیس چوکی پر فائرنگ کی تھی۔

خیال رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے آج ایک اور کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 12 سالہ بچے کو اغوا کر کے قتل کرنے، اور لاش جلانے والے ملزمان کو 2، 2 بار سزائے موت سنائی ہے۔

شواہد چھپانے کے جرم میں تینوں ملزمان کو 7 سال قید بامشقت اور 1، 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔

ملزمان نے جنوری 2021 میں سعید آباد سے 12 سالہ بچے شاہد کو تاوان کے لیے اغوا کیا تھا، بعد ازاں ملزمان نے بچے کو قتل کر کے لاش جلا کر اسکیم 33 میں دفنا دی تھی۔

Comments

- Advertisement -