جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

سپرہائی وے پر پولیس مقابلہ، چارخطرناک ٹارگٹ کلرز گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پولیس نے مقابلے کے بعد چار خطرناک ٹارگٹ کلرز گرفتار کرلئے۔ پاک کالونی میں منشیات فروشوں کے درمیان تصادم کے دوران دو مکانوں کو آگ لگ گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گھیرا تنگ کردیا۔ سپرہائی وے پر پولیس مقابلہ کے بعد چار ٹارگٹ کلرز کو حراست میں لے لیا گیا۔

اس حوالے سے ایس ایس پی راؤ انوار کا کہنا ہے کہ گرفتار ٹارگٹ کلرز کا تعلق ایم کیوایم سے ہے، ملزمان پولیس اہلکاروں اور سیاسی مخالفین کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں، ملزمان سے دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد ہواہے۔

پولیس حکام کے مطابق ایف بی ایریا سے بھی سیاسی جماعت کا ٹارگٹ کلر امجد علی گرفتار ہوگیا، ملزم اہلکاروں اور دیگر افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔

پاک کالونی میں منشیات فروشوں گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ دونوں جانب سے فائرنگ اور تصادم کے باعث دو مکانوں کو آگ لگ گئی۔ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں