The news is by your side.

Advertisement

انگلینڈ کے خلاف سپر لیگ فکسچرز کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ سال جولائی میں انگلینڈ اور ویلز کا دورہ کرے گی جہاں قومی کرکٹ ٹیم آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ میں شامل 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔اس دورے میں تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز بھی شامل ہیں۔

لیگ میں شامل تین ایک روزہ میچز 8، 10 اور 13 جولائی کو بالترتیب کارڈف،لندن ( لارڈز) اور برمنگھم میں کھیلے جائیں گے۔ 16، 18 اور 20 جولائی کو شیڈول تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچزبالترتیب نوٹنگھم، لیڈز اور مانچسٹر میں کھیلے جائیں گے۔

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے اس کوالیفائنگ راؤنڈ میں انگلینڈ کی ٹیم اب تک پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ ان کے پوائنٹس کی تعداد 30 ہے جبکہ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں 20، 20 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

دیگر آٹھ ٹیموں نے اب تک لیگ میں شامل اپنا کوئی بھی میچ نہیں کھیلا۔ آئی سی سی کا آئندہ ورلڈکپ سال 2023 کو اکتوبر نومبر میں بھارت میں شیڈول ہے۔

سال 2016 سے اب تک پاکستان کا یہ مسلسل چھٹا دورہ انگلینڈ ہے۔ سال 2016 میں پاکستان نے انگلینڈ میں کھیلی گئی چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر کی تھی۔ اگلے سال وہاں کھیلی گئی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل پاکستان نے جیتا تھا۔ سال دوہزار اٹھارہ میں وہاں کھیلی گئی 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی پاکستان نے 1-1 سے برابر کی تھی۔ سال 2019 میں پاکستان نے وہاں کھیلے گئے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2019 میں شرکت کی تھی۔ رواں سال بھی انگلینڈ نے اپنے سمر میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی میزبانی کی تھی۔

شیڈول:

آٹھ جولائی، پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ، صوفیہ گارڈنز، کارڈف
دس جولائی، دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ، لارڈز، لندن
بارہ جولائی، تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ، ایجبسٹن، برمنگھم
سولہ جولائی، پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ، ٹرینٹ برج، نوٹنگھم
اٹھارہ جولائی، دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ،ہیڈنگلے، لیڈز
بیس جولائی، تیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ، اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر

Comments

یہ بھی پڑھیں