تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

پاکستانی آج 70 سال بعد "سپر مون” کو دیکھنے کیلئے تیار رہیں

کراچی : آج کی شام پاکستان سمیت دنیا کے کئی ملکوں میں سپر مون کا نظارہ کیا جاسکے گا۔

ستر سال بعد پاکستان اور دنیا کے کئی ممالک میں آج شام سپر مون کا نظارہ کیا جاسکے گا ، محکمہ موسمیات کے مطابق آج چاند عام چاند کی نسبت سائز میں چودہ فیصد بڑا اور تیس فیصد زیادہ روشن ہوگا، پاکستان میں آج شام چھ بجکر باون منٹ پر سپر مون دیکھا جاسکے گا۔

ماہرین کے مطابق انیس سو اڑتالیس کے بعد پہلی بار چاند زمین سے اس کم فاصلے پر آئے گا، یہ فاصلہ عام طور پر زمین اور چاند کے درمیان موجود فاصلے سے تقریباً 35 ہزار 4 سو کلومیٹر کم ہوگا۔

7qruvmo1

 

سپر مون زمین سے دولاکھ چھبیس ہزار کے فاصلے پر ہوگا، دوبارہ سپر مون کا نظارہ کرنے کے لئے لوگوں کو دوہزار چونتیس تک انتظار کرنا پڑے گا ۔

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ 14 نومبر کو ہونے والا یہ سپرمون نہ صرف 2016 کا سب سے بڑا چاند ہوگا بلکہ 21 ویں صدی میں ہونے والا اب تک کا سب سے بڑا سپر مون ہوگا۔

super

ناسا کے مطابق چاند جب زمین کے انتہائی قریب آ جائے تو اسے سپرمون کہا جاتا ہے اور اس سے قبل ایسا نظارہ ستر سال قبل دیکھنے کو ملا تھا۔


مزید پڑھیں : چاند میں سترسال بعد آنے والی حیرت انگیزتبدیلی


ماہرینِ فلکیات کے مطابق مغربی شمالی امریکا، بحرالکاہل کے جزائر اور دیگر علاقوں میں یہ صبح کے وقت نظر آئے گا، جو ممالک افق سے نیچے ہیں وہاں زیادہ بڑا اور واضح منظر پیش کرے گا، شہری عام آنکھ سے سپر مون کو دیکھنے میں گریز کریں۔

دوسری جانب سپر مون نے بلوچستان کے ساحلی علاقوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے، پشاور میں وفاقی وزارت سائنس وٹیکنالوجی نے سپرمون الرٹ جاری کیا ہے، جس کے مطابق چودہ نومبر کو سپرمون کے موقع پر کشش ثقل پر اثر پڑے گا، جس سے سمندری لہروں میں غیر معمولی چڑھاؤ ہوگا، ساحلی علاقوں پر رہنے والے عوام کے لیے متاط رہنے کی ہدایت کردی گئی۔

Comments

- Advertisement -