کراچی (7 اکتوبر 2025): پاکستان میں آج رات سپر مون کا خوبصورت نظارہ کیا جا سکے گا۔
پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق سال 2025 کے دوران تین سپر مون دکھائی دیں گے جن میں سے یہ پہلا ہوگا۔ اس کے بعد مزید دو سپر مون پانچ نومبر اور پانچ دسمبر کو نظر آئیں گے۔
سپر مون عام چاند کے مقابلے میں تقریباً چودہ فیصد بڑا اور تیس فیصد زیادہ روشن دکھائی دیتا ہے۔ یہ پاکستانی وقت کے مطابق آج شب آٹھ بج کر سینتالیس منٹ پر ظاہر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: سپر مون کی جعلی ویڈیو فیس بک پر وائرل
یہ زمین سے دو لاکھ چوبیس ہزار پانچ سو ننانوے میل کے فاصلے پر ہوگا جس کی وجہ سے وہ اوسط درجے کے مکمل چاند سے چھ اعشاریہ چھ فیصد بڑا اور تیرہ فیصد زیادہ روشن نظر آئے گا۔


