اتوار, دسمبر 1, 2024
اشتہار

سپر ٹیکس کن شعبوں پر لاگو ہوگا ؟ مفتاح اسماعیل نے واضح کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے سپر ٹیکس کے حوالے سے واضح کیا کہ تمام سیکٹرز پر 4 فیصد اور مخصوص 13 شعبوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس لاگو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ‌ پر اپنے بیان میں کہا واضح کرنا چاہتا ہوں 4 فیصد کا سپر ٹیکس تمام سیکٹرز پر لاگو ہوگا، مخصوص 13 شعبوں کیلئے مجموعی طورپر 10 فیصد سپر ٹیکس دینا ہوگا۔

،وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ مخصوص13شعبوں کیلئےٹیکس کی شرح 29سے 39فصد ہو جائے گی، پچھلے 4ریکارڈبجٹ خسارےکوکم کرنے کیلئےسپر ٹیکس ایک بار لگا یا گیا ہے۔

- Advertisement -

اس سے قبل وزیرخزانہ مفتاع اسماعیل نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ امیر ترین کمپنیوں اور لوگوں پر ٹیکس لگایا ہے، میری اپنی کمپنی بھی جتنا ٹیکس دیتی تھی اس سے بیس کروڑ سے زائد ٹیکس دے گی۔

مفتاع اسماعیل کا کہنا تھا کہ تین ہزار چھوٹی دکانوں اور دس ہزار بڑی دکانوں اور تین سو اسکوئر فٹ کی دکانوں سے فکس ٹیکس لیں گے، اس سےمہنگائی نہیں بڑھے گی۔

انھوں نے کہا کہ تیرہ ایسے سیکٹر ہیں جن کی تیس کروڑ سے زائد آمدنی والی کمپنیوں پر ایک سال کیلئے دس فیصد سپر ٹیکس لگائیں گے، پی ٹی آئی حکومت نے مشکل حالات میں چھوڑ کر گئی تھی لیکن عوام نے ساتھ دیا پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہوا، اکسانے کے باوجود کوئی باہر نہیں آیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں