تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

لیمبورگینی سے ’کباب‘ بنانے کی کوشش نوجوان کو مہنگی پڑ گئی

بیجنگ: سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین حیران رہ جاتے ہیں۔

چین میں نوجوان کی ایسی ہی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جسے دیکھ کر لوگ دنگ رہ گئے، کباب بنانے کے لیے نوجوان نے انگیٹھی کا استعمال نہیں کیا بلکہ قیمتی گاڑی لیمبورگینی سے کباب بنانے لگا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوجوان لیمبورگینی میں بیٹھ کر ریس دے رہا ہے اور دوسرا نوجوان پیچھے بیٹھ کر اس سے نکلنے والی چنگاری سے کباب بنانے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔

نوجوان نے لیمبورگینی کو جیسے ہی ریس دی چند سیکنڈز میں گاڑی سے دھواں اٹھنے لگا، نوجوان گاڑی کے ذریعے کباب تو نہیں بنا سکا لیکن اس کی قیمتی گاڑی کا نقصان ضرور ہوگیا۔

کار ریسنگ کے شوقین نوجوان حادثے کے بعد صدمے میں رہ گئے اور ان میں کسی کو پتا ہی نہیں چلا کہ انہیں اس صورت حال میں کیا کرنا چاہیے۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ گاڑی سے دھواں اس وجہ سے اٹھا کیونکہ نوجوان ٹھنڈی گاڑی میں ریس دے رہا تھا اور اس کا تھرموسٹیٹ بھی بند ہوگیا تھا۔

Comments

- Advertisement -