اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

سپرہائی وے کاٹھور حادثہ، جاں بحق 12 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے نکلا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سپر ہائی وے کٹھور حادثے میں جاں بحق ایک ہی خاندان کے 12 افراد کی شناخت ہوگئی ، جاں بحق افراد کا تعلق کوٹری سے تھا۔

کراچی کے علاقے سپر ہائی وے کٹھور کے قریب پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے 12 افراد کی شناخت ہو گئی ہے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا، جاں بحق افراد میں 25 سالہ احسان اللہ، 40 سالہ عامر جان، 36 سالہ فاطمہ، 7 سالہ عادل، 12 سالہ جمیلہ، 8 سالہ نادیہ، 6 سالہ عافیہ اور 4 سالہ صبا شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ 5 سالہ مناہل، 6 سالہ حسینہ، 7 سالہ ارشاد اور 6 سالہ عمران بھی حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق افراد کا تعلق کوٹری سے تھا اور ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاشوں کو آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا ہے تاہم حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

گذشتہ روز ایک تیز رفتار مسافر بس رانگ وے سے سڑک پر آگئی اور مخالف سمت سے آنے والے آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی تھی۔

اس تصادم کے نتیجے میں دیگر کئی گاڑیاں بھی متاثر ہوئیں اور انہیں شدید نقصان پہنچا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد کوٹری سے کراچی کے شاہ لطیف ٹاؤن میں ایک شادی کی تقریب میں شریک ہونے آئے تھے اور حادثہ واپسی کے دوران پیش آیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں