اسلام آباد : سپریڈنٹ اڈیالہ جیل نے بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ کے جیل سے چلائے کی سختی سے تردید کر دی۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست میں بڑی پیش رفت سامنے آئی۔
بانی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست میں جیل سپریڈنٹ کا اہم جواب سامنے آگیا۔
جس میں سپریڈنٹ اڈیالہ جیل نے بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ کے جیل سے چلائے جانے کے الزامات کی سختی سے تردید کر دی
سپریڈنٹ نے بتایا کہ عمران خان جیل میں سخت سرویلنس میں ہیں، بانی اور ان پر تعینات اسٹاف کو مستقل سرچ کیا جاتا ہے، ان کے پاس موبائل یا کوئی بھی ممنوعہ چیز موجود نہیں، موبائل سمیت کسی ممنوعہ چیز کی جیل رولز کے تحت اجازت نہیں۔
جیل سپریڈنٹ کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل کے اندر موبائل فون سگنلز جیمر نصب ہیں ، جیل کے اندر اور جیل کے باہر ملحقہ ایریا میں موبائل سگنلز بند ہوتے ہیں، جیل رول 265 قیدی بانی پی ٹی آئی کو سیاسی گفتگو سے روکتا ہے۔
جیل ٹرائل کے دوران عمران خان سے اس کی فیملی ، وکلا ملاقات کرتے ہیں ، قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ قیدی بانی کے ساتھ سیاسی بحث مباحثے کرتے ہیں ، بانی کی سیاسی ہدایات نے ماضی میں کہی مواقع پر معاشرے میں تشدد کو ہوا دی ، سپریڈنٹ جیل
سپریڈنٹ اڈیالہ جیل نے واضح کیا کہ عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ جیل سے نہیں چلایا جا رہا ،بانی کا ایکس اکاؤنٹ جیل کے باہر سے ہی کوئی آپریٹ کر رہا ہے ، موبائل اور انٹرنیٹ کی سہولت جیل کے اندر بانی کو دستیاب نہیں ، بانی کو صرف جیل رولز یا عدالتی احکامات کے مطابق سہولیات میسر ہیں۔


