ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

کل کے میچ میں کون سپراسٹار اور میچ ونر ہوگا؟ سابق کرکٹر کی اہم پیشگوئی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے سابق کرکٹر کامران اکمل نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کل ہونے والے ہائی وولٹیج میچ کے حوالے سے اہم پیشگوئی کی ہے۔

تمام تر تنازعات کے بعد آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کا سب سے اہم میچ کل 15 فروری کو روایتی حریفوں کے درمیان شیڈول ہے، ہر بار کی طرح اس بار بھی دونوں ملکوں کے پلیئرز کےلیے بہترین موقع ہوگا کہ وہ اپنی دلیرانہ اور عمدہ پرفارمنس سے شائقین کرکٹ کے دلوں میں برسوں کےلیے نقش ہوجائیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اس ہائی وولٹیج میچ سے قبل اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں اہم تجزیہ کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے کہا ہے کہ کل کے میچ میں کوئی سپراسٹار اور کوئی میچ ونر بن کر آسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عثمان طارق ہمارے ٹرمپ کارڈ ہیں، کل ایک بڑے لیول کا میچ ہوگا: سلمان علی آغا

کامران اکمل نے کہا کہ کل کے میچ پاکستان اور بھارت دونوں دباؤ میں ہوں گے، بھارتی بلے بازوں پرعثمان طارق کا پریشر ہے، ہمیں عثمان طارق کے بہتر استعمال پر توجہ دینی ہوگی۔

ماضی میں بھارت کے خلاف چند اچھی اننگز کھیلنے والے سابق وکٹ کیپر کامران اکمل کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ریکنگ میں کہاں ہے یہ کل کے میچ کےلیے اہمیت نہیں رکھتا، پاکستان ٹیم کبھی بھی کچھ بھی کرسکتی ہے، کل کا کسی کو پتا نہیں۔

اسی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کرکٹ تجزیہ کار ڈاکٹر نعمان نیاز نے کہا کہ کل کے میچ میں بھارت پاکستان کےخلاف دباؤ میں ہوگا۔

ڈاکٹر نعمان نیاز کا پاکستان کی میچ پرفارمنس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کل پاکستان کے چانسز ہیں، بھارت کو ہرا سکتا ہے، کل کے میچ کیلئے پاکستان تگڑا ہے، بھارت کو شکست دے سکتا ہے۔

بھارت کیخلاف میچ میں ہاتھ ملائیں گے یا نہیں؟ سلمان آغا نے بتادیا

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں