The news is by your side.

Advertisement

کراچی : طلبا کو مہلک ترین نشہ سپلائی کرنے والا 4 رکنی گروہ گرفتار

کراچی : پولیس نے فیروز آباد کی حدود ٹیپو سلطان سے طلبا کو مہلک ترین نشہ سپلائی کرنے والا 4 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان سے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے ماڈل تھانہ فیروز آباد پولیس نے ٹیپو سلطان کے قریب بڑی کارروائی کرتے ہوئے طلبا کو مہلک ترین نشہ سپلائی کرنے والا 4 رکنی گروہ کو گرفتار کیا ہے.

گرفتار ملزمان میں گل امیر، صدام حسین، نعیم اور حضرت گل ملزمان میں شامل ہیں، گرفتار ملزمان سے بڑی مقدار میں آئس پاوڈر، تریاق، ہیروئن اور چرس کا پیکٹ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ملزمان سے2موٹرسائیکلیں،7موبائل فون اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا، اس حوالے سے پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار منشیات فروشوں کا تعلق کوئٹہ بلوچستان سے ہے۔

ملزمان سہراب گوٹھ کے علاقے میں رہائش پذیرتھے، منشیات کوئٹہ سے براستہ حب کراچی اسمگل کی جاتی ہے، کراچی پہنچ کر مال آن لائن آرڈر پر فراہم کیا جاتا ہے۔

پولیس کے مطابق اس منشیات کے مختلف یونیورسٹیز، کالج اوراسکول کے طلبا بھی خریدار ہیں، اس کے علاوہ ڈیفنس کلفٹن کے مختلف پروگراموں میں بھی یہ مال سپلائی ہوتا ہے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں