جمعہ, جنوری 16, 2026
اشتہار

افغان بھائیوں کی امداد، پاکستان کا اوآئی سی اجلاس بلانے کا خیرمقدم

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان نے افغانستان کی صورتحال پر سعودی عرب کی جانب سے اوآئی سی اجلاس بلانےکی حمایت کی ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان پراوآئی سی اجلاس بلانےکی بھرپورحمایت کرتےہیں افغان ‏صورتحال پرغورکیلئےاوآئی سی اجلاس17دسمبرکوطلب کیاگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امیدہےاوآئی سی رکن ممالک اس کامثبت جواب دیں گے افغانستان اوآئی سی کےبنیادی رکن ‏ممالک میں سےایک ہے آج افغان بہن،بھائیوں کو پہلےسےزیادہ ہماری ضرورت ہے افغان عوام کوخوراک،دواؤں کی ‏قلت جیسے مسائل کاسامناہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ سردیوں کےموسم کی وجہ سےانسانی المیہ جنم لے رہاہے اوآئی سی اورہم سب کو مل کر ‏افغان بھائیوں کی مددکیلئےآگے بڑھنا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اوآئی سی وزرا خارجہ کا پہلا اجلاس1980میں اسلام آباد میں ہوا تھا آئندہ ماہ ہم ایک بار پھر اسلام ‏آباد میں اکٹھا ہوں گے اور افغان مسئلےپرغور ہو گا اوآئی سی رکن ممالک کے وزراخارجہ کوخوش آمدید کرنے کا ‏منتظرہوں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں