اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

توہینِ عدالت کیس: فیصل رضا عابدی کی غیر مشروط معافی قبول

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: عدلیہ کے خلاف اشتعال انگیز انٹرویو کیس میں سپریم کورٹ نے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی غیر مشروط معافی قبول کر لی۔

تفصیلات کے مطابق آج سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے فیصل رضا عابدی کی غیر مشروط معافی قبول کرتے ہوئے کیس ختم کر دیا۔

[bs-quote quote=”معافی صرف توہینِ عدالت تک محدود ہوگی، دیگر معاملات سے تعلق نہیں ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”سپریم کورٹ”][/bs-quote]

- Advertisement -

سپریم کورٹ نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ معافی صرف توہینِ عدالت تک محدود ہوگی، اس معافی کا فیصل رضا عابدی کے دیگر معاملات سے تعلق نہیں ہے۔

جج نے توہینِ عدالت کیس خارج کرتے ہوئے کہا کہ ہم تنقید سے نہیں گھبراتے، جائز تنقید کا خیر مقدم کرتے ہیں، میڈیا پر اداروں سے متعلق بات کرتے ہوئے احتیاط کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل عدالت نے سابق سینیٹر پر فردِ جرم عائد کیا، تاہم فیصل رضا عابدی نے صحتِ جرم سے انکار کر دیا تھا۔


یہ بھی پڑھیں:  عدلیہ کے خلاف اشتعال انگیزانٹرویو کیس: سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی پر فرد جرم عائد


جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہوں کو طلب کر لیا، دوسری طرف وکیل نے استدعا کی کہ فیصل رضا عابدی کی طبیعت ناساز ہے، اسپتال منتقل کیا جائے، جس پر عدالت نے ان کا دوبارہ طبی معائنہ کرانے کا حکم دیا۔

یاد رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کے خلاف نازیبا الفاظ بولنے کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کے خلاف 21 ستمبر کو انسدادِ دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں