جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

سرداریارمحمد رند نااہلی کیس: سپریم کورٹ نے وکیل درخواست گزار کوشواہد جمع کرانے کی اجازت دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سرداریارمحمد رند کی نااہلی سے متعلق درخواست پرسماعت کے دوران جسٹس عظمت سیعد نے ریمارکس دیے کہ آپ شواہد جمع کرانے کی درخواست دیں پھردیکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سرداریارمحمد رند کی نااہلی سے متعلق درخواست پرسماعت کی۔

عدالت عظمیٰ میں سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سردار یار محمد رند نے 2008 الیکشن میں خود کوایم اے بتایا، 2018 میں سردار یار محمد رند نے خود کو انٹرمیڈیٹ بتایا۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم میں فرق تسلیم شدہ ہے، جسٹس عظمت سعید نے اسفسار کیا کہ کیا آ پ الیکشن ٹریبونل گئے؟ جس پر وکیل درخواست گزار نے جواب دیا کہ الیکشن ٹریبونل نے معاملہ عدالت میں زیرسماعت ہونے پرنہیں سنا۔

جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیے کہ اب فیصلہ شواہد پرہونا ہے، کیا آپ نے شواہد پیش کرنے کی درخواست دی؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ سند کا تسلیم شدہ یونیورسٹی سے نہ ہونا مانا گیا ہے۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ٹریبونل نے فیصلے میں کیس میں شواہد نہ ہونے کا بھی کہا، لطیف بھٹائی یونیورسٹی نے سرداریارمحمد کی ڈگری کوتسلیم کیا۔

جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیے کہ کیس ثابت کرنا ہے توشواہد دینا ہوں گے، آپ شواہد جمع کرانے کی درخواست دیں پھردیکھتے ہیں۔

بعدازاں سپریم کورٹ نے درخواست گزارکے وکیل کوشواہد جمع کرانے کی اجازت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 3 ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں