منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

این اے 101: مسلم لیگ ن کے افتخارچیمہ نا اہل قرار، دوبارہ انتخابات کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے این اے 101 گجرنوالہ سے منتخب ہونے والے مسلم لیگ ن کے ممبر افتخارچیمہ قومی اسمبلی کو نااہل قراردے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے آج ہونے والی سماعت میں مسلم لیگ ن کے رہنما کے خلاف اثاثے چھپانے کے سبب فیصلہ دیا۔

عدالت عظمیٰ نے افتخار چیمپ کے انتخاب کو کالعدم قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 101 میں ضمنی انتخابات کرانے کا حکم بھی دیا۔

- Advertisement -

مسلم لیگ ن کے امیدوارجسٹس ریٹائرڈ افتخاراحمد چیمہ 13 مئی 2013 کے انتخابات میں 99،191 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ ان کے مخالف امیدوارافتخار چھٹہ 59،878 ووٹ لے کردوسرے نمبر پرتھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں